مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: Maulana Fazal-ur-Rehman, Shahbaz Sharif, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملکی سیاسی صورتحال کے معاملے پر بات چیت کرنے کیلئےمولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب اور کے پی کے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کی سماعت پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023  سے متعلق مشاورت کی گئی، اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال امن و امان سے متعلق بھی گفتگو  کی گئی۔

مولانا فضل الرحمن نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی پارلیمنٹ سے منظوری پر مبارکباد پیش کی۔ مولانا فضل الرحمن نے وزیرِ اعظم کو اتحادیوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Bilal Arshad

Content Writer