ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عائشہ خان نے بیٹی کی نماز پڑھتے ویڈیو شیئر کردی

picture viral
کیپشن: aisha.u.malik
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینٹ (زین مدنی ) شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ عائشہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے اپنی بیٹی کی نماز پڑھتے ویڈیو شیئر کی،عائشہ ملک کی اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ان کے مداحوں و فالوورز سمیت معروف فنکاروں کی جانب سے بھی اس پوسٹ کو خوب لائیک اور اس پر تعریفی کمنٹس کیے گئے۔ عائشہ ملک کی دل موہ لینے والی اس خوبصورت ویڈیو پر ہزاروں مداحوں سمیت معروف اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے بھی ان کی بیٹی کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے میری جان لکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں اداکارہ عائشہ خان کی نئی تصویر  سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ان کے ساتھ ایک لڑکا بھی تھا جس پر مداح چہ مگوئیاں کررہے تھے،عائشہ خان نےفوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں ایک تحریر لکھی۔ 

اداکارہ کا کہناتھا کہ’ستمبر کے مہینے میں جتنی بھی سالگرہ آتی ہیں اُن میں سب سے اہم سالگرہ میرے بھتیجے عیسیٰ خان کی ہے کیونکہ یہ میرے لیے فخر اور خوشی کا سبب ہے۔‘ماشاءاللّہ سے عیسیٰ خان آج  15 سال کا ہوگیا ہے اور یہ وہ لڑکا ہے جسے سالگرہ کی مبارکباد لینا پسند نہیں۔لیکن میں اس کے باوجود بھی اپنے بھتیجے سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے کچھ دل والے ایموجی کا اضافہ کر رہی ہوں۔‘اداکارہ نے بھتیجے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں آپ سے سب سے زیادہ پیار کرتی ہوں؟

M .SAJID .KHAN

Content Writer