ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابقہ اداکارہ عائشہ خان کیساتھ تصویر میں کون؟مداح حیران

سابقہ اداکارہ عائشہ خان کیساتھ تصویر میں کون؟مداح حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی پاکستانی اداکارہ عائشہ خان کی نئی تصویر نے مداح کو حیران کردیا، اداکارہ کا کہناتھا کہ یہ وہ لڑکا ہے جسے سالگرہ کی مبارکباد لینا پسند نہیں۔

تفصیلات کے مطابق شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان کی نئی تصویر نے مداحوں کو چونکادیا، تصویر سامنے آنے پر کمنٹس سیشن میں صارفین اس کو خوب پسند کررہے  ہیں اور ساتھ حیرت زدہ بھی ہیں،سابقہ اداکار عائشہ خان نے تصویرفوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں ایک تحریر لکھی۔

اداکارہ کا کہناتھا کہ’ستمبر کے مہینے میں جتنی بھی سالگرہ آتی ہیں اُن میں سب سے اہم سالگرہ میرے بھتیجے عیسیٰ خان کی ہے کیونکہ یہ میرے لیے فخر اور خوشی کا سبب ہے۔‘ماشاءاللّہ سے عیسیٰ خان آج  15 سال کا ہوگیا ہے اور یہ وہ لڑکا ہے جسے سالگرہ کی مبارکباد لینا پسند نہیں۔

لیکن میں اس کے باوجود بھی اپنے بھتیجے سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے کچھ دل والے ایموجی کا اضافہ کر رہی ہوں۔‘اداکارہ نے بھتیجے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں آپ سے سب سے زیادہ پیار کرتی ہوں؟

بعدازاں عیسیٰ خان نے بھی اپنی پھوپھی کو کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ’میں بھی آپ سے بہت محبت کرتا ہوں۔‘ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔اُن کے ہاں گزشتہ سال 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ ماہ نور‘ رکھا۔ 

واضح رہے کہ  عائشہ خان نے 2000 میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مہندی، وصل، خدا زمین سے گیا نہیں ہے، پارسا، خدا میرا بھی ہے، من مائل، وہ ایک پل اور دیگر شامل ہیں،شادی سے قبل ہی یکم مارچ 2018 کو عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer