’’18ویں ترمیم کا خاتمہ ہماری لاشوں سے گزر کر ہی ہوگا‘‘

’’18ویں ترمیم کا خاتمہ ہماری لاشوں سے گزر کر ہی ہوگا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اٹھار ویں ترمیم کا خاتمہ ہماری لاشوں سے گزر کر ہی ہوگا، عمران خان سن لو جس دن پیپلزپارٹی نے ٹھان لی اس دن کنٹینر کی ضرورت نہیں ہوگی، اعجاز شاہ فاورڈ بلاک بنانے کے ماہر ہیں پارلیمانی امور چلانے کے ماہر نہیں ہیں۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ وزیراعظم عمران خان کے اٹھارویں ترمیم کیخلاف بیان پر پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ خون دے کر اٹھارویں ترمیم کو آئین کا حصہ بنایا اب اس کی چوکیداری بھی کریں گے، ٹرین مارچ حکومت گرانے کیلئے نہیں بلکہ حکومت کی سمت درست کرنے کیلئے کیا۔

قمر زمان کائرہ کا بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کی وفاقی کیبنٹ میں شمولیت پر کہنا تھا کہ وہ وفاداریاں بدلنے اور فارورڈ بلاک بنانے کے ماہر ہیں۔ اداروں پر حملہ آور نہیں ہونگے جس دن حکومت کے خلاف فیصلہ کرلیا اس دن کوئی روک نہیں پائے گا۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مفاہمت کی قائل ہے ہر حملے کا حل دھرنا نہیں ہوتا، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی چودھری منظور نے کہا کہ ق لیگ کے ساتھ قتلوں کی دشمنی رہی جسے بھلا دیا، حکومت کے منفی اقدامات خودکش حملے کے مترادف ہیں۔