ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ کاہنہ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کل اہم اجلاس طلب کر لیا

سانحہ کاہنہ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کل اہم اجلاس طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے المناک واقعے پر کل اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں سانحے کی ابتدائی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حادثے کی وجوہات، ذمہ دار عوامل اور ابتدائی تحقیقات پر غور کیا جائے گا، جبکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام سانحہ کاہنہ سے متعلق بریفنگ دیں گے اور حفاظتی اقدامات سے متعلق مختلف تجاویز بھی پیش کی جائیں گی۔