ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کیلئے درخواستیں طلب 

سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کیلئے درخواستیں طلب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کیلئے درخواستیں طلب  کرلیں گئیں ۔

کنگ ایڈورڈ ، یو ایچ ایس ، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی کیلئے درخواستیں طلب   کرلی ۔ فیصل آباد اور راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیلئے بھی درخواستیں طلب  کرلیں ۔وائس چانسلر کیلئے درخواستیں 20 جولائی تک وصول کی جائیں گی ۔

میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کیلئے امیدوار کی عمر کی حد 70 برس  ہے ۔ کسی بھی دوسرے ادارے سے اعزازی طور پر منسلک پروفیسرز بھی وی سی شپ کیلئے نااہل ہونگے ۔

پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے پروفیسرز بھی وی سی شپ کی دوڑ سے باہر  ہوں گے ۔ وی سی شپ کے امیدوار کیلئے پرائیویٹ پریکٹس ترک کرنا ہوگی ۔وی سی شپ کیلئے دیگر کسی بھی ادارے و تنظیم سے قطع تعلق لازم قرار  دیا گیا ۔ وی سی شپ کیلئے  ایم بی بی ایس  کم از کم سیکنڈ ڈویژن ہونا لازم  ہے ۔ وی سی شپ کیلئے پوسٹ گریجوایشن ڈگری یا بیسک میڈیکل سائنسز میں پی ایچ ڈی لازم   ہے ۔ میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی کیلئے بطور پروفیسر 10 سالہ تجربہ ، 20 ریسرچ پیپر لازمی  ہیں ۔ 

20 جولائی تک 70 برس عمر کے پروفیسرز میڈیکل یونیورسٹیز کے وی سی کیلئے درخواست دینے کے اہل ہیں ۔