ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں اقدام قتل کے واقعات میں 30 فیصد کمی ریکارڈ

لاہور میں اقدام قتل کے واقعات میں 30 فیصد کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں رواں سال اقدام قتل کے واقعات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سال 2025 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران اقدام قتل کے 203 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ اسی عرصے میں 293 مقدمات درج کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال کے 48 مقدمات کے مقابلے میں رواں سال 36، کینٹ ڈویژن میں 84 کے مقابلے میں 46، جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 21 کے مقابلے میں 10 اقدام قتل کے مقدمات درج کیے گئے۔

اسی طرح صدر ڈویژن میں گزشتہ سال 52 کے مقابلے میں رواں سال 36، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 29 کے مقابلے میں 28 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 59 کے مقابلے میں رواں سال 47 اقدام قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق مجموعی طور پر شہر میں اقدام قتل کی وارداتوں میں تقریباً 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔