ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مال مفت دل بے رحم ; ریلوے کےاعلیٰ افسروں کا اپنے آپ کو بہترین کارکردگی پر کیش ایوارڈ دینے کا اعلان

مال مفت دل بے رحم ; ریلوے کےاعلیٰ افسروں کا اپنے آپ کو بہترین کارکردگی پر کیش ایوارڈ دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد : مال مفت دل بے رحم ۔ریلوے اعلی افسران نے  اپنے آپ کو سالانہ بہترین کارکردگی پر کیشن ایوارڈ دینے کا اعلان  کردیا ۔ 

 تین کروڑ 65 لاکھ پندرہ  ہزار سے زائد رقم کیش ایوارڈ کے طور پر  افسران میں بانٹی جائے گی ۔وزارت ریلوے کی منظوری سے من پسند افسران کو کیش ایوارڈ جاری   کردیا گیا ۔ گریڈ 22 سے لے کر گریڈ 11 تک افسران وملازمین کیشن ایورڈ سے مستفید ہونگے۔ کیش ایورڈ سے مستفید 420 افسران وملازمین کی فہرست جاری   کردی ۔ حال ہی میں تعینات ہونے والے سی ای او ریلوے کو 2لاکھ 18 ہزار روپے کیش ایوارڈ دیا جائے گا ۔

ایک طرف ٹرینوں میں گھنٹوں تاخیر ۔انفراسٹکچر اور رولنگ سٹاک میں خرابی کے باعث حادثات میں اضافہ ، گرمی میں ٹرینوں میں اے سی خرابی کے واقعات، دوران سفر انجن فیل ہونے اور ٹریک کی خستہ حالی سمیت آپریشن مسائل میں اضافہ جبکہ دوسری طرف افسران کو کروڑوں روپے کا بونس دے دیا گیا۔