ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس، دو ملزمان کو پانچ، پانچ سال قید

دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس، دو ملزمان کو پانچ، پانچ سال قید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکہ خیز بارودی مواد برآمد ہونے کے مقدمات میں کالعدم تنظیم سے مبینہ تعلق رکھنے والے دو ملزمان عبدالباعث اور کلیم اللہ کو پانچ، پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کی جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔ سزا سنائے جانے کے موقع پر دونوں ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

پراسیکیوٹر میاں طفیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز بارودی مواد برآمد ہوا تھا اور وہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ کالعدم تنظیم سے بھی مبینہ تعلق رکھتے ہیں۔ عدالت نے شواہد کی بنیاد پر دونوں مقدمات میں ملزمان کو قصوروار قرار دیتے ہوئے سزا سنا دی۔

واضح رہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) لاہور نے 2025 میں دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے تھے اور ان کے چالان بھی عدالت میں جمع کرائے گئے تھے۔