سٹی 42: ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے ہیٹ انڈیکس انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گیا.
سرگودھا میں موجودہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 54.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ سکھر میں موجودہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 52.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ فیصل آباد میں موجودہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 51.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
دادو میں موجودہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 50.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ پشاور میں موجودہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 50.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد میں موجودہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 50.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ سیالکوٹ میں موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہے ۔ ملتان میں موجودہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 47.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہے ۔ کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 40.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 54 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہیٹ انڈیکس پر ہیٹ اسٹروک کا شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے،
41 سے 54 ڈگری سینٹی گریڈ ہیٹ انڈیکس پر ہیٹ کریمپس اور ہیٹ ایکزاسشن کا خدشہ ہے ۔ 32 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ ہیٹ انڈیکس پر ہیٹ کریمپس اور ہیٹ ایکزاسشن کا امکان رہتا ہے جبکہ مسلسل سرگرمی ہیٹ اسٹروک کا باعث بن سکتی ہے ۔27 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہیٹ انڈیکس پر طویل وقت تک گرمی میں رہنے سے تھکن اور ہیٹ کریمپس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے