ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہر ایکسپریس ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

مہر ایکسپریس ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : مہر ایکسپریس ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی۔ 

مہر ایکسپریس ملتان سے راولپنڈی جارہی تھی، اسی دوران کوٹ ادو اسٹیشن کے قریب انجن پٹری سے اتر گیا، تاہم ٹرین کی سپیڈ کم ہونے کے باعث خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

بار بار انجن اور بوگیں پٹری سے اترنے کے واقعات ریلوے نظام پر سوالیہ نشان بن گئے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہر ایکسپریس کا انجن پٹری سے اترنے کی ممکنہ وجوہات میں ٹریک کی خرابی، اوور اسپیڈ یا سگنل فیلئر شامل ہو سکتے ہیں۔ واقع کے باعث دیگر ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگیا۔ 

ریلوے حکام کی جانب سے حادثے پر تاحال کوئی مؤقف سامنے نہ آ سکا۔