سٹی 42 : چیف سیکرٹری سوات نے دریاؤں اور ندی نالوں کے کنارے تمام تر تجاوزات ختم کرنے کا نیا حکمنامہ جاری کردیا، تمام کمشنرز اور آرپی او سمیت ضلعی حکام کو عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردیں ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ندی نالوں، دریاؤں اور قدرتی آبی گزرگاہوں کے کناروں پر تجاوزات پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتی ہیں، تمام غیر قانونی تعمیرات اور ڈھانچوں کے خلاف کارروائی کی جائے، کسی اثرورسوخ یا حیثیت کے حامل افراد کی تعمیرات کو بھی ہٹادیا جائے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دریاؤں، نہروں کےقوانین کو نافذ کیا جائے، دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر آبی گزرگاہوں کی حدود کا تعین کیا جائے۔ اس کے علاوہ انتظامیہ ہر 10 دن بعد کارروائی کی رپورٹ پیش کرے، جبکہ کمشنرز ضلعی سطح پر ان آپریشنز کی خود نگرانی کریں ۔
