ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزید بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ

مزید بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گزشتہ روز بارش کے باعث لاہور کا موسم بہتر ہےسورج نکلنے کے باوجود تپش میں کمی ہے۔
ہلکی ہلکی ہواؤں سے گھٹن میں واضح بہتری محسوس کی جا رہی ہے۔
درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا امکان موجود ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 25 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔۔
 دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، چترال، اپر دیر، سوات اور کمراٹ ویلی میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

  چاروں صوبوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں برسات کے ساتھ اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ہوگی۔

  اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

  این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔