ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعید حمد)  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  پاکستان سے مدینہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے۔ لاہور،اسلام آباد سے مدینہ منورہ کا دوطرفہ کرایہ86ہزار علاوہ ٹیکس ہوگا جبکہ کراچی سے مدینہ منور ہ کا دوطرفہ کرایہ76ہزارعلاوہ ٹیکس ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عمرہ ٹکٹ تقریباً1لاکھ20ہزار روپے کاتھا۔
رعائتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، رعایتی کرایوں پر سفر کی سہولت 15جولائی تک ہوگی.