ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسافر کوچ اور کار میں خطرناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

مسافر کوچ اور کار میں خطرناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہریار جوکھیو : نیشنل ہائی وے روڈ مورو کے قریب مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نوشہروفیروز میں نیشنل ہائی وے روڈ مورو کے قریب مسافر کوچ اور کار میں خطرناک تصادم ہوا، حادثے میں 4 خواتین ایک بچی سمیت کار سوار تمام 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مورو حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ فائزہ 15 سالہ تمشل، 10 سالہ بچہ محسن، 12 سالہ سمیرا، 15 سالہ وحیدہ اور 45 سمیع اللہ برڑو شامل ہیں۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو متعلقہ ہسپتال مورو لایا گیا ہے۔ برڑا قبیلے سے تعلق رکھنے والے کار سواروں کا تعلق کشمور کندھکوٹ سے بتایا جارہاہے۔