اونٹوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

اونٹوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: موٹر وے ایم تھری انٹر چینج کے قریب سے گزرتے ہوئے اونٹوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، ٹرک میں سوار 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پیر محل سے واپس ملتان جاتے ہوئے ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا، پیر محل میں پیچنے کیلئے لائے گئے جانوروں کو واپس ملتان لے جایا جارہا تھا کہ موٹر وے ایم تھری انٹرچینج کے قریب توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے ٹرک الٹ گیا۔

ٹرک میں سوار 3 بیوپاری جاں بحق ہوگئے جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے بیوپاری بھکر کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔