مہوش حیات کی نئی ویڈیو ، مداحوں نےشادی کا مشورہ دے ڈالا

مہوش حیات کی نئی ویڈیو ، مداحوں نےشادی کا مشورہ دے ڈالا
کیپشن: Mehwish Hayat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ستارہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات  کو سوشل میڈیا پر اکثر متحرک دیکھا جاسکتا ہے جو کے باعث اداکارہ  تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ کرتی نظر آرہی ہیں، مہوش کی حیات کی سوشل میڈیا پر کچھ نئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی جس پر صارفین نے ان کو شادی کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل اور صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف  اداکارہ مہوش حیات کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، اداکارہ نے ڈارمہ اور فلم انڈسڑی میں باکمال اداکاری کرتے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا جس کے باعث ڈرامہ ہو یا فلمی سکرین لوگوں کی بڑی تعداد ان کی اداکاری کو دیکھنے کے لئے بے چین نظر آتی ہے، خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ روز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی، صارفین نے ان کو خوب پسند کیا اور کمنٹس سیشن میں دلچسپ تبصرے بھی کئے۔

مزید پڑھئے: مہوش حیات کا نیا روپ مداحوں کو بھاگیا

 مہوش حیات کی جانب سے گزشتہ شام رینڈم بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں،اداکارہ نے اپنی پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ ’دوپہر کے دوران لی گئیں کچھ رینڈم تصویریں اور ویڈیوز۔‘

مہوش حیات کی ان تصاویر اور ویڈیوز کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی ایک کثیر تعداد نے ان کو پسند کیا جبکہ کچھ نے دلچسپ کمنٹس کرتے ان کو شادی کا مشورہ بھی دے دیا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں اداکارہ  مہوش حیات نیا روپ دھارتے تصویر شیئر کی تھی، اداکارہ نے سیاہ لباس اور سیاہ ہی ماسک سے اپنا چہرا چھپائے ہوئے مہوش حیات نے ہرے دوپٹے سے حجاب کیا ہوا ہے، پہلی نظر میں دیکھ کر کوئی نہیں پہچان سکتا کہ وہ مہوش حیات ہیں، اداکارہ کی اس تصویر کو پہلے تو کوئی پہچان نہیں سکا بعدازاں ان پتہ چلا کہ یہ مہوش حیات ہی ہیں اور تصویر بھی انہوں نے پوسٹ کی ہے۔

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer