(سٹی42)پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل اور صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف اداکارہ مہوش حیات نے اس بار اپنے چاہنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا،مداح بھی ان کو پہچان نہ سکے، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان کی تصویر کے چرچے ہونےلگے۔
تفصیلات کے مطابق صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کی کہ مداح بھی ان کو پہچان نہ سکے،اداکارہ مہوش حیات نے انسٹا گرام پر نئی تصویریں اور سٹوریز شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں پہچاننے میں اُن کے مداحوں کو مشکل پیش آ رہی ہے، تصویر کے سامنے آتے ہی سوشل میدیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر چھا گئی، اس تصویر کو اب تک 66 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں معروف اداکارہ مہوش حیات نے چہرے کو ڈھانپا ہوا ہے اور کورونا سے بچاؤ کے لئے ماسک بھی پہنا ہے،تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے پنجابی میں لکھا کہ ’اودے قاتل نین نشیلے نے۔‘
اس تصویر میں معروف اداکارہ مہوش حیات نے سیاہ لباس اور سیاہ ہی ماسک سے اپنا چہرا چھپائے ہوئے مہوش حیات نے ہرے دوپٹے سے حجاب کیا ہوا ہے، پہلی نظر میں دیکھ کر کوئی نہیں پہچان سکتا کہ وہ مہوش حیات ہیں، اداکارہ کی اس تصویر کو پہلے تو کوئی پہچان نہیں سکا بعدازاں ان پتہ چلا کہ یہ مہوش حیات ہی ہیں اور تصویر بھی انہوں نے پوسٹ کی۔
مداحوں کی جانب سے ابھی کمنٹس کئے جارہے ہیں جبکہ اس تصویر کو پسند بھی خوب کیاجارہا ہے کیونکہ پہلی بار اداکارہ کو اس روپ میں دیکھا گیا ہے۔
View this post on Instagram