حسن علی کے ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 2 ملین ہوگئی

Hassan Ali
کیپشن: Hassan Ali
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک( حافظ شہبازعلی) قومی کرکٹر حسن علی کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 2 ملین یعنی 20 لاکھ ہوگئی۔

ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد حسن علی قومی کرکٹ ٹیم کے وہ واحد کرکٹر بن گئے ہیں جنہیں ٹک ٹاک پر 20 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے، اگر حسن علی کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں، اُن کی تمام ویڈیوز پر اب تک 17 اعشاریہ 7 ملین لائکس آچکے ہیں، اس کے علاوہ حسن علی نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے صرف 10 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کی اہلیہ سامعہ اور قومی کرکٹر شاداب خان سمیت دیگر لوگ شامل ہیں۔

کچھ روز سے انسٹاگرام پر حسن علی اور شاداب خان کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دونوں کرکٹرز عام سے حلیے میں موجود ہیں، ویڈیو میں حسن علی پنجابی لہجے میں لپ سنکنک کرتے ہوئے پوری ٹک ٹاک کو چیلنج کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حسن علی نے اپنے مداحوں سے اُنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرنے کی اپیل بھی کی تھی، اُس وقت حسن علی کے ٹک ٹاک پر ایک اعشاریہ 8 ملین یعنی 18 لاکھ فالوورز تھے۔

یاد رہے کہ حسن علی نے سال 2018 میں ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور اُنہوں نے پہلی ویڈیو اپنے میچ کی اپ لوڈ کی تھی جس پر 82 ہزار سے زائد لائکس آئے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer