ہم اصولوں کی سیاست سے پیچھے نہیں ہٹیں گے:گورنر پنجاب

ہم اصولوں کی سیاست سے پیچھے نہیں ہٹیں گے:گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ  ہم اصولوں اور نظر یے کی   سیاست کررہے ہیں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹر اختر ملک  نے ملاقات کی ہے ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈہ احتساب رکوانے کے سواکچھ نہیں مگر یہ کبھی نہیں ہوگا۔


گور نر پنجاب چودھری محمد سرور نے گور نر ہاوس میں صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ پاس نہ ہونے کا دعویٰ کر نیوالی اپوزیشن جماعتیں کہاں ہیں ؟ بجٹ کی منظوری پر وزیر اعظم عمران خان اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتاہوں -

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے- ہم اصولوں اور نظر یہ کی سیاست کررہے ہیں پیچھے نہیں ہٹیں گے ، سیاسی پوائنٹ سکور نگ کر نے کا رویہ اپوزیشن کو تر ک کر ناچاہئے- انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے- گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ حکومت22کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے ، ماسک سمیت دیگرحفاظتی اقدامات سے ہی کورونا سے بچا جاسکتا ہے -

یاد رہے قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کرتے ہوئے آئندہ مالی سال  2020-21 کے بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری دیدی، سابق حکومتی اتحادی بی این پی مینگل کا ووٹ بھی اپوزیشن کے کام نہ آیا، حکومت کوبجٹ منظوری میں 160اور اپوزیشن کو 119ووٹ ملے، اپوزیشن پلے کارڈ اٹھا کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرتی رہی۔

وفاقی وزیر مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے علامتی واک آؤٹ کردیا، مراد سعید کی تقریر کے خاتمے کے ساتھ اپوزیشن کا واک آؤٹ بھی ختم ہوگیا، وزیر اعظم عمران خان نے ایوان میں بیٹھ کر بجٹ منظور کرایا، حکومتی ارکان انے خوشی کے نعرے لگائے، اپوزیشن اراکین شورشرابہ کرتے رہے۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer