سٹی 42 : خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے، سیکیورٹی فورسز نے بارود سے بھری 2 گاڑیاں بھی تباہ کر دیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی 30 جولائی 2026 کو خضدار میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ دہشت گرد بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں بطور وی بی آئی ای ڈی استعمال کر رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت بروقت روک کر فوری کارروائی کی، کامیاب کارروائی میں دونوں بارودی گاڑیاں تباہ اور انہیں چلانے والے 4 بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی "عزمِ استحکام" کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی ۔ قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن "عزمِ استحکام" کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پاکستان سے بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔