سٹی 42 : اپر دیر کے تمام سرکاری سکول یکم اگست 2026 سے دوبارہ کھل جائیں گے ۔
ڈی ای او اپر دیر کے مطابق صوبائی حکومت نے سکولوں کی 2 روزہ بندش کا سابقہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا جس کے بعد اب تمام تعلیمی اداروں میں یکم اگست سے معمول کی تدریسی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔ جمعہ اور ہفتہ کو تعطیل نہیں ہوگی، سکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ڈی ای او نے تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی، ساتھ ہی ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز کو سکولوں میں تمام انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی ای او میل اپر دیر نے غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس پر اعتماد نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اُن کے مطابق تعلیمی اداروں میں معمول کے شیڈول کے مطابق کلاسز کا دوبارہ آغاز ہوگا۔
