ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگجانی جلسہ کیس؛اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع

سنگجانی جلسہ کیس؛اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس میں عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع کر دی۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت ہوئی، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی ۔
اسد قیصر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی تھی،ان کی جانب سے وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئی۔
عائشہ خالدنے عدالت کوبتایاکہ اسد قیصر بیرون ملک ہونے کیوجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وہ ریگولر عدالتی کاروائی کا حصہ بنتے ہیں جس کے بعدعدالت نے اسد قیصر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

واضح رہے کہ اسد قیصر کیخلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer