ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

70 فیصد کوٹہ سرکاری، اخراجات ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے بارہ لاکھ تک ، حج پالیسی منظور

70 فیصد کوٹہ سرکاری، اخراجات ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے بارہ لاکھ تک ، حج پالیسی منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں  حج پالیسی 2026کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےایجنڈےپرموجود بہت سےدوسرے امورکی بھی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے حج کیلئے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کردیا، 2026 میں سرکاری حج ساڑھے گیارہ لاکھ سے ساڑھے بارہ لاکھ تک ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سرکاری کوٹہ 40 فیصد اور پرائیوٹ 60 فیصد کی سمری بھیجی تھی لیکن وزیر اعظم نے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کیا ہے۔