ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہزاروں طلباوطالبات رزلٹ کارڈ"کےحصول کیلئےخوار 

ہزاروں طلباوطالبات رزلٹ کارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جیند ریاض :میٹرک کےہزاروں ریگولرطلباوطالبات "رزلٹ کارڈ"کےحصول کیلئےخوار  ہو رہے ہیں ،تعلیمی بورڈ کی جانب سے تاحال ریگولر طلبا کو رزلٹ کارڈ جاری نہیں کیے جا سکے۔

رزلٹ کارڈنہ ملنےسےطلباوطالبات کوکالجزمیں داخلہ فارم جمع کروانےمیں مشکلات کاسامنا کر نا پڑ رہا ہے،ریگولرطلباوطالبات ،سرکاری وپرائیویٹ سکولوں میں رزلٹ کارڈکےحصول کیلئےدھکےکھانےپرمجبور ہیں،میٹرک کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کیا گیا تھا،نتائج کے اعلان کے ایک ہفتہ بعد بھی امیدواروں کیلئے کارڈ کا حصول ممکن نہ ہوسکا۔

سکول سربراہان کابورڈحکام سےجلدازجلدرزلٹ کارڈجاری کرنےکا مطالبہ  کیا گیا۔

 بورڈ حکام  کا کہنا تھا کہ رزلٹ کارڈ کی پرنٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے،ایک سے دو روز میں رزلٹ کارڈ سکولوں کو بھجوا دیئے جائیں گے۔