علی رامے:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش ،آئندہ 24گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں شدید بارش متوقع، پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کردیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نےصوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی، ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ لاہور میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، دریائے راوی سے ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔
صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز بھی الرٹ ہیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔
1122اور واسا سمیت دیگر ریسکیو اداروں کو مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھنے کاحکم دیا گیا، ہدایت کی گئی کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ۔
مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنانے ،غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت بھی کی گئی۔