ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، 24گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی

 لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، 24گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ،  ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
ماڈل ٹاؤن ، جوہر ٹاؤن ، گرین ٹاؤن ،ٹاؤن شپ ،کوٹ لکھپت،جناح ہسپتال، اقبال ٹاؤن ، نشترٹاؤن واطراف میں بارش  ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31ڈگری جانے کا امکان ہے،شہر میں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، واسا نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کردی، راولپنڈی میں سب سے زیادہ بارش ہوئی، سید پور میں 90 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، شمس آباد میں 80، کٹاریاں 78 ،،پی ایم ڈی 55 اور پیر ودھائی،52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مردان، سوات، ایبٹ آباد، مظفرآباد اور دیگر شہروں میں بھی بادل برسے، ہری پورمیں نشیبی علاقے زیرآب آگئے، پانی گھروں میں داخل ہوگیا، کالا باغ میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، ندی نالوں میں طغیانی آگئی، پنجاب اور کے پی میں بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا۔

بارشوں سے پہاڑی علاقوں کے برساتی نالوں میں تیز بہاؤ کا امکان بڑھ گیا، ایبٹ آباد کےعلاقے درویش آباد میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔