باجوڑ  خودکش حملہ کے دل دُکھانے والے اپ ڈیٹس، مزید چار زخمی شہید

Khar, Bajor, Peshawar, JUIF, Suicide attack, Workers Convention.
کیپشن: Serene Capture
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پشاور میں  باجوڑ بم دھماکے کے پشاور لائے ہوئے زخمیوں میں سے 3 افراد شہید ہوگئے۔ باجوڑ بم دھماکہ کا  ایک زخمی تیمرگرہ ہسپتال میں شہید ہو گیا۔  نامعلوم 8 شہدا کی شناخت بھی ہو گئی ہے۔

  باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمعیت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں خودکش بم دھماکہ میں شہید ہونے والوں  کی تعداد  41 ہو گئی ہے۔ جبکہ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق شہید ہونےوالوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔

 ریسکیو1122 کے اہلکار شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کریں گے۔

 تیمرگرہ سے 5 شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

 ریسکیو1122 کی اضافی ایمبولینسز خار اور تیمرگرہ ہسپتال میں کھڑی کی گئیں ہیں جو بوقت ضرورت استعمال کی جاسکیں گی۔