سرکاری سکولوں میں نوکری کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

jobs for government teachers
کیپشن: tea
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض : پنجاب حکومت کیجانب سے بھرتیوں پر پابندی،صوبہ بھر میں سولہ ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل روک دیا گیا.،پنجاب بھر کےسکولوں میں ایک لاکھ پانچ ہزار اساتذہ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے  بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے  ،صوبہ بھر میں سولہ ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل روک گیا۔پنجاب بھر کے سکولوں میں ایک لاکھ پانچ ہزار اساتذہ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں لیکن اسامیاں پر کرنے کیلئے 30 ہزار اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پہلے مرحلے میں سولہ ہزار اور دوسرے مرحلہ میں چودہ ہزار بھرتیاں کی جانی ہیں۔پابندی کے باعث سکول ایجوکیشن نے بھرتیوں پر کام روک دیا۔محکمہ تعلیم کےمطابق اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے سمری دوبارہ وزیر اعلی پنجاب کو بھیجوائی جائے گی،اساتذہ کی بھرتیاں کیلئے حکومت سے حتمی منظوری لینا ہوگی۔ محکمہ تعلیم کےمطابق منظوری ملتے ہی بھرتیوں کا عمل دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔