ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

class room file photo
کیپشن: class room file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ضلعی انتظامیہ کا طلباء کی تعلیم کے ساتھ کھلواڑ،سکول کھلنے کا اعلان ہوتے ہی اساتذہ کی پولیو پر ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  2 سے 6 اگست تک سینکڑوں اساتذہ پولیو ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے، اساتذہ کی پولیو ڈیوٹیاں لگانے پر  پیکٹ پنجاب نے رد عمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیراعلی اور وزیر تعلیم اساتذہ کی پولیو پر ڈیوٹی کا نوٹس لیں کیونکہ سینکڑوں اساتذہ پہلے ہی احساس سروے کی ڈیوٹی دے رہے ہیں اگر اساتذہ نے غیر تدریسی ڈیوٹیاں ہی کرنی ہیں تو سکولوں کو تالے لگا دیں۔

صدرکاشف شہزاد چودھری کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو صرف طلباء کی تعلیم تک محدود کیا جائے، محمد کاشف بٹ نے کہا کہ سکول ایجوکیشن کو ضلعی انتظامیہ سے نجات دلائی جائے، اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں ختم نہ کی گئی تو بھرپور احتجاج ہو گا۔