محکمہ خزانہ پنجاب نے سپیشل الائونسز ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

محکمہ خزانہ پنجاب نے سپیشل الائونسز ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: سینئر افسران کیلئے ایگزیکٹوالاونس کی منظوری کا معاملہ، ایگزیکٹو لاونس کے حامل افسران کا پنجاب سول سیکرٹریٹ الاونس، چیف منسٹر الاونس اور گورنر ہاؤس الاونس ختم کردیا گیا، محکمہ خزانہ پنجاب نے سپیشل الائونسز ختم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پنجاب میں گریڈ سترہ تا بائیس کے سرکاری افسران کے لیے ایگزیکٹو آلاونس کی منظوری کے بعد حکومت پنجاب نے اس سے قبل منظور ہونے والے دیگرآلاونسز ختم کردیئے ہیں۔  محکمہ خزانہ پنجاب نے سپیشل الائونسز ختم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، سول سیکرٹریٹ، سی ایم ہائوس اور گورنر ہاؤس الائونس کی مد میں سرکاری ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد الائونس اداکیا جا رہا تھا، صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد سپیشل الائونسز ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer