سٹی 42 : آج رات موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک/ مطلع جزوی ابرآلودجبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلو درہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ شام/رات میں چترال، دیر، کوہستان، سوات اور کالام میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلو د رہنے کا امکان ہے۔ نارووال، شیخوپورہ ،اوکاڑہ اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود سے ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین ، چاغی،نوکنڈی،دالبندین،گوادر،کیچ اور گردونواح میں ہلکی بارش/ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
کشمیر میں موسم شدیدسرد اور مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔