سٹی 42 : بھارت میں آئے روز خواتین کو حراساں کرنے کی کئی خبریں اور ویڈیوز آتی رہتی ہیں، بھارت میں خواتین کےساتھ عجیب و غریب سے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جبکہ ہراسانی ،چوری،زیادتی جیسے بھی کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
حال ہی میں ایک ایسا ہی واقعہ سامنے آیا ہے، جوکافی حیران کن ہے اور سوشل میڈیا میں صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے۔
بھارت کے بھوپال ہسپتال کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک نوجوان لڑکے نے لفٹ میں خاتون کو ہراساں کیا اور اس کا ہار چھین کر فرار ہوگیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص خاتون سے ہار چھین کر بھاگ جاتا ہے جوکہ ایک ناقابل معافی جرم ہے۔
ویڈیو میں ہسپتال عملے کی ایک خاتون کو لفٹ میں سوار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، کسی دوسر ے فلور پر جانے کیلئے خاتون لفٹ میں سوار ہوتی ہے اور لفٹ میں ایک سائیڈپر لگے بٹن کو دباتی ہے ۔ ایک لڑکا جوکہ ماسک پہنے ہو ئے ہے وہ موبائل فون کا ن کو لگائے لفٹ کے اندر داخل ہونے کے لیے دروازے کو ہاتھ لگاتا ہے، جس سے لفٹ کابند ہوتے ہوئے دوبارہ کھل جاتا ہے اور وہ بھی خاتون کے ساتھ لفٹ میں سوار ہو جا تا ہے ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے لڑکا لفٹ میں سوار ہو کر خاتون سے باتیں شروع کردیتا ہے او ر خاتون لفٹ کا دروازہ دوبارہ بندکرتی ہے اور لفٹ چلنا شروع ہو جا تی ہے۔لڑکے کی نظر مسلسل خاتون کی حرکتوں کی طرف ہے اور وہ واردات کرنے کیلئے لفٹ رکنے کا انتظار کر رہا ہوتا ہے، جیسے ہی لفٹ رکتی ہےاور دروازہ کھلتا ہے لڑکا لفٹ سے باہر کی جانب نظر گھماتا ہے اور دیکھا ہے کہ کوئی ہے تو نہیں باہر ۔ جیسے ہی خاتون لفٹ سے باہر نکلنے کی آگے بڑھتی ہے، تو موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ خاتون پر جھپٹ پڑتا ہے اور اس سے اسکا ہار چھین کربھاگ جاتا ہے ۔خاتون اس کے پیچھے بھاگتی ہے مگر وہ چور لڑکا بھاگنے میں کامیاب ہو جا تا ہے ۔
اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے، یوٹیوب پر ایک صارف نے سوال کیا کہ سکیورٹی کہا ں ہے؟ اور بھی صارفین طرح ،طرح کے سوال کررہے ہیں۔
یہ بھارت کے ہسپتالوں کے سکیورٹی کے نظام پر ایک سوالیہ نشان ہے ایک چور دن دیہاڑے خاتون کے ساتھ واردات کرتا ہے اور پھر فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو جاتا ہے۔