سٹی 42: وزارت مذہبی امور کا سعودی ویزہ بائیو میٹرک سے متعلق اہم اعلان آگیا ۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمین حج "سعودی ویزہ بائیو" ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک جلد مکمل کر لیں۔حج ویزہ کے لیے سعودی بائیو میٹرک کروانا لازم ہے۔
اگر ایپ سے بائیو میٹرک نہ ہو سکے تو قریبی سعودی تاشیر سینٹر سے 8 فروری سے قبل بائیو میٹرک کروا لیں۔بائیو میٹرک نہ ہونے کی صورت میں حج ویزہ نہیں لگے گا۔ سعودی تاشیر سینٹرز کی مزید تفصیلات پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہیں۔