سٹی42: ضلعی انتظامیہ لاہور نے بسنت کے دوران شہر میں پتنگوں اور متعلقہ سامان کی قلت کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرون لاہور سے پتنگیں اور ڈور لانے کے لیے مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹیشن پرمٹ کا نظام متعارف کروا دیا ہے، جس کے ذریعے دوسرے اضلاع سے سامان لایا جا سکے گا۔
پرمٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار:
لائسنس یافتہ ٹریڈرز ای-بیز پورٹل کے ذریعے پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔ صرف رجسٹرڈ تاجروں کو ہی کاروبار کی مشروط اور قانونی اجازت دی جائے گی۔پرمٹ میں پتنگوں، گڈوں اور ڈور کی مقدار اور تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہوگی۔گاڑی کا نمبر، ماڈل اور ڈرائیور کی تفصیلات بھی پرمٹ میں شامل کرنا ہوں گی اور ایک پرمٹ صرف ایک بار سامان منگوانے کے لیے کارآمد ہوگا۔
پرمٹ کے اجراء کے فوائد:
بیرون لاہور سے پتنگیں منگوانے سے طلب و رسد میں توازن پیدا ہوگا۔اس سے نرخوں میں استحکام بھی ممکن ہوگا اور پتنگوں کی قلت کا مسئلہ کم ہوگا۔