سٹی42: ملکی صنعتوں کو پیداواری لاگت میں مسلسل اضافے نے شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے اور مقامی صنعتکار اس صورتحال کو خطرے کی گھنٹی قرار دے رہے ہیں۔ خاص طور پر موٹر سائیکل ساز کمپنیاں بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث اپنے پلانٹس کے اخراجات پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔
صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ریجن کے ممالک میں بجلی 6 سے 8 سینٹ فی یونٹ کے حساب سے مل رہی ہے جبکہ پاکستان میں صنعتوں کو 12 سے 13 سینٹ فی یونٹ کی قیمت پر بجلی فراہم کی جاتی ہے۔
بجلی کی اس بلند قیمت کے باعث مقامی موٹر سائیکل سازی کی صنعت اپنے منصوبوں اور پیداوار کے اخراجات پورا کرنے میں بھی مشکل محسوس کر رہی ہے، جس سے ملکی سطح پر پیداوار اور کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔