ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خودکش دھماکا: وزیراعظم اور آرمی چیف پشاور پہنچ گئے

Primeminister,Shahbaz sharif,Army chief,Peshawar,Lady reading hospital,city42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکےکے بعد  وزیراعظم شہباز شریف اور  آرمی چیف جنرل عاصم منیر حالات کا جائزہ لینے پشاور  پہنچ گئے۔

   تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےلیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔

 پشاور دھماکے پر ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے، وزيراطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق اجلاس میں آج کے واقعےکے محرکات اور پشاور دھماکےکی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائےگی، وزیراعظم  کو دھماکے سے متعلق تمام پہلؤوں پر بریفنگ دی جائےگی۔