سعودی شہرجازان میں لینڈ سلائیڈنگ ، قریبی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع

سعودی شہرجازان میں لینڈ سلائیڈنگ ، قریبی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے شہر جازان میں پہاڑی تودہ گرنے سے ملحقہ علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ۔متعدد گاڑیاں معجزاتی طور پر محفوظ رہیں۔ سعودی محکمہ ہائی وے کی جانب سے روڈ کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جازان میں پہاڑی تودہ گرنے سے ملحقہ علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ متعدد گاڑیاں معجزاتی طور پر محفوظ رہیں۔ذرائع کے مطابق  جازان کے میں پہاڑی سلسلے سے گزرنے والے روڈ پر پہاڑی چٹانیں گر گئیں تاہم گزرنے والی گاڑیاں معجزاتی طور پر محفوظ رہیں جبکہ روڈ بند ہوجانے سے ملحقہ علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے سعودی حکام روڈ کو کلئیر کرنے کے لئے انتظامات کر رہے ہیں۔