ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کے سربراہان کیخلاف کارروائی کا عندیہ

سکولوں کے سربراہان کیخلاف کارروائی کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)کورونا سے بچائو کے ناقص انتظامات، ایس او پیز کی خلاف ورزی اور خراب کارکردگی پر 12 سکولوں کے سربراہوں کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تسلی بخش جواب نہ دینے پر متعلقہ ہیڈز کےخلاف کارروائی ہوگی۔

سکول کے سربراہوں کو 2 روز میں تحریری جواب کے ساتھ اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق تسلی بخش جواب نہ دینے پر متعلقہ ہیڈز  کےخلاف کاروائی کی جائے گی۔جن سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ان میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کرباٹ، گورنمنٹ ہائی سکول لدھکے نیووے، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سلطانکے،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بنگالی ڈیری،گورنمنٹ ہائی سکول جیاء بگا، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کرباٹ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی رضاء آباد ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہ عالم مارکیٹ، گورنمنٹ ہائی سکول مراکہ کوارٹر، گورنمنٹ گرلز سکول سنگھ پورہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چمڑا منڈی ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گووند شامل ہیں۔

واضح رہے کہ   وفاقی حکومت نے طلبا کے پڑھائی کو مزید نقصان سے بچانے کے لئے اہم اعلان کردیا جس میں نئے تعلیمی سال بارے بتایاگیا کہ وفاق کےتعلیمی اداروں میں نیا تعلیمی سال 2اگست سے شروع ہو گا،موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی ہیں۔وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کیلئے تعلیمی سیشن 21-2020 کا کیلنڈر جاری کردیا گیا۔

ملک بھر میں یکم فروری سے سکولز میں پرائمری سے مڈل تک کلاسوں کا آغاز ہورہا ہے ، تمام ادارے 50 فیصد طلبا کو بلانے کے ایس او پیزپر عمل کریں گے۔ گزشتہ روز وزیرتعلیم شفقت محمود نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام صوبوں کےوزراءیکم فروری سےتعلیمی ادارے کھولنے پر متفق ہیں، ہم نے امتحانات اورتعلیمی سال کوبھی آگے بڑھا دیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer