(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ان شا اللہ یورپی پارلیمنٹ آج کشمیر میں کرفیو اور بھارتی مظالم کے خلاف تاریخی قرارداد منظور کرے گی۔
گورنر چودھری سرور نے کشمیر کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف اور کشمیری مسلمانوں پر ظلم وستم پر آواز آٹھا رہی ہے۔ پاکستان نے اپنی کامیاب سفارتی کوششوں سے دنیا کو واضح کر دیا ہے کہ بھارت بین الاقوامی امن کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔
چودھری سرور کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث نریندر مودی کے چودہ کارندوں کو ضمانت دیکر انصاف ،آئین اور قانون کا بھی قتل کیا ہے۔ معصوم لوگوں کے قاتلوں کی رہائی مودی کی انتہا پسندی اور ملی بھگت کا ثبوت ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیلئے جہنم بنتا جا رہا ہے۔