ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگی رہنماعطا اللہ تارڑ کی وزرا کو دھمکی

ن لیگی رہنماعطا اللہ تارڑ کی وزرا کو دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہو چکی ہے، آٹا اور چینی بحران حکومتی ناکامی کی مثالیں ہیں۔              

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) عطااللہ تارڑ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درآمدی گندم سے ایک ارب روپے کا خسارہ ہوگا اور چینی و گندم باہر سے منگوانی پڑ رہی ہے۔ جب پنجاب و سندھ میں گندم کو کاٹا جارہا ہے تو ہمارے کسان کو کیوں بدحال کیا جا رہا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔ بی آر ٹی پراجیکٹ کو نوے ارب تک پہنچایا گیا اور الیکشن کمیشن کا دائرہ کار محدود کیا گیا۔ انہوں نے کہا عامر کیانی، فیاض الحسن چوہان، فیصل واوڈا کی شہریت ہو یا خسرو بختیار کی چینی کی فیکٹریوں کے معاملات کو نہیں چھوڑیں گے۔

عطااللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ جو پی ٹی آئی کا الیکشن ہارا اسے کسی اتھارٹی کا چیئرمین بنا دیا اور ٹیکسوں پر لوگوں کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔