ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کے لیے نان سیلری بجٹ جاری

سکولوں کے لیے نان سیلری بجٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے لیے نان سیلری بجٹ کی مد میں 4 ارب 8 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری  کر دیئے گئے ہیں۔ 

 لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کے لیے 13 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری  ہوئے ہیں۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت نے  فیصل آباد ایجوکیشن اتھارٹی کے لیے سب سے زیادہ 22 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری  کئے ہیں۔

 محکمہ خزانہ نے  سکول ایجوکیشن  ڈیپارٹمنٹ کے اکاؤنٹ میں فنڈز ٹرانسفر کردیئے۔

 اب سکول ایجوکیشن سے ایجوکیشن اتھارٹیز کے لیے فنڈز جاری ہوں گے۔