ویب ڈیسک : نئے سال کے آغاز سے ایک روز پہلے جب دنیا خوشیاں منا رہی ہے، معروف اداکار کے گھر میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی ہے۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار موہن لال کی والدہ انتقال کر گئیں۔
جنوبی بھارت کی تامل فلموں اور بمبئی کی ہندی فلموں کے شائقین میں یکساں مقبول اداکار موہن کمار کے گھر میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ان کی والدہ وفات پا گئیں۔ شانتا کماری کی عمر 90 برس تھی تاہم وہ صحت مند زندگی گزار رہی تھیں۔ آج منگل کو وہ کوچین شہر کے علاقے ایرنا کولم میں واقع اپنے گھر پر چل بسیں۔ موہن لال کے قریبی دوست اور ملیالم سنیما کے سپر اسٹار محمد کٹی پناپرامبل اسماعیل المعروف مموٹی تعزیت کےلیے ان کے گھر گئے۔
ساؤتھ اور بالی ووڈ میں موجود موہن لال کے دوستوں کی جانب سے انھیں اظہار ہمدردی اور تعزیت کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ والدہ کی وفات کے وقت دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ موہن لال ایک فلم کی شوٹنگ میں شریک تھے۔ موہن لال کی والدہ کا تعلق ایلانتھور پتھنامیتھیٹا سے تھا لیکن وہ اپنے شوہر کی وجہ سے تھروناتھم پورم منتقل ہوگئی تھیں۔ شانتا کماری کے شوہر اور موہن لال کے والد کیرالہ حکومت کے سیکریٹری قانون تھے، وہ گزشتہ دس برس سے بیمار اور بستر پر تھیں، موہن لال انھیں علاج کے لیے کوچین لائے تھے۔