سٹی 42: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشیں اور برفباری کی پیش گوئی کردی ۔
موسم کی صورتحال کے مطابقملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد مطلع ابرآلود رہے گا۔ تاہم بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفبار ی کی توقع ہے ۔ شمال مشرقی/جنوبی پنجاب کے اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند کی توقع کی جارہی ہے ۔
بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
خیبرپختونخوا کے چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور،مردان ، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع کی جارہی ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ راولپنڈی ، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، گجرات ، میانوالی، بھکر، سرگودھا، خوشاب، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال ، نورپورتھل فیصل آباد، سرگودھا اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں بارش / برفباری کا امکان ہے تاہم جھنگ ،شیخوپورہ، ساہیوال ، شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو ، بہاولنگر، اوکاڑہ ، قصور ،خانیوال،خانپور، بہاولپور اوررحیم یار خان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا بھی امکان ہے ۔ جبکہ بعض میدانی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے ۔
بلوچستان کے کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ژوب، قلات، بارکھان اورموسیٰ خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے ۔ سکھر،روہڑی، شکارپور اور ساحلی علاقوں میں صبح کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ کشمور، شہیدبینظیرآباد، موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح / رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں میں وقفے وقفے سے بارش اوربرفباری کا امکان ہے ۔