ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تینوں بہنوں نے فیصلہ کیا آج بانی سے ملاقات کے بغیر واپسی نہیں،علیمہ خانم

تینوں بہنوں نے فیصلہ کیا آج بانی سے ملاقات کے بغیر واپسی نہیں،علیمہ خانم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے نہیں جعلی وزیراعظم کی طرف سے دی گئی ۔سہیل آفریدی سے یہ لوگ نہ ڈرتے تو پورا شہر پورا لاہور نہ بند کرتے ۔  کچھ بھی ہو جائے بانی سے ملاقات کے بغیر واپس نہیں جائیں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم نےاڈیالہ میں گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ ہم آج فیصلہ کر کے آئی ہیں  کہ تینوں بہنیں  کچھ بھی ہو جائے بانی سے ملاقات کے بغیر واپس نہیں جائیں گی، چاہیے کوئی ہمارے ساتھ ہو نہ ہو،  چاہے واٹر کینن کا استعمال کریں ۔ایک صحافی کی سوال پر کہ  ’’مذاکرات سے متعلق تحفظ ائین پاکستان کی کمیٹی اپ سے ملاقات کرے گی،آپ کو اعتماد میں  لےگی یہ کہا جا رہا ہے‘‘ اس پر علیمہ خانم نے جواب دیا کہ ایک منٹ ایک منٹ۔۔کون سی کمیٹی میں کچھ نہیں جانتی ہمیں تو یہ کہا گیا ہے بانی پی ٹی آئی  کی جانب سے وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کو سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا کہا گیا ہے۔ علیمہ خانم نے کہا کہ یہ آنسو گیس چلائیں، لاٹھی چارج کریں، گرفتار کریں، کچھ بھی کر لیں ہم ملاقات کے بغیر نہیں جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ موٹروے بند تھا اس لیے ہم تاخیر سے یہاں پہنچے۔
بانی کی بہن کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ سہیل  آفریدی کی  وجہ سے  لاہور کو بند کر دیا۔ اڈیالہ کو بند کر دیا تاکہ ہماری ملاقات ہی نہ ہوسکے بانی سے۔سہیل افریدی سے یہ لوگ نہ ڈرتے تو پورا شہر پورا لاہور نہ بند کرتے ،انہوں نے لاہور شہر کو ایسے ہی بند کر دیا جیسے اب یہ اڈیالہ بند ہے ،لاہوریوں کو تو یہ چھیڑ نہیں سکتے ،لاہوریے نکلے پورا شہر باہر نکلا، لاہوریوں کو تو پولیس بھی کچھ نہیں کہہ سکتی ،

بس تو بات صاف ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ظلم کے خلاف کھڑے ہوں اور ہم کھڑے ہیں ،آپ دیکھ لیں انہوں نے پورا لاہور بند کر دیا مین بلیوارڈ بند کیا، زمان پارک بند کر دیا،زمان پارک کی تاریں کاٹ دی لائٹیں بند کر دی، پولیس کھمبوں کے نیچے کھڑی کر دی تھی ،تاکہ کوئی کھمبوں پر چڑھ کے بجلی نہ آن کر سکے یہ حال کیا انہوں نے۔