سٹی 42: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 2026 میں داٰخل ہو رہے ہیں لگتا ہے یہ سال بھی سزاؤں کا ہوگا۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل داہگل ناکے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہر منگل یہاں آتا ہوں افسوس کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔حالات بدلنے کے لیے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں 2025 گزر گیا اب حالات بدلنے چاہئیں۔تحریک اپنی جکہ لیکن مذاکرات بھی ہونے چاہیں ۔
حالات جیسے تقاضے کررہے ہیں مذکرات ویسے نہیں ہورہے ہیں ۔صاحب اقتدار سے درخواست کرتا ہوں کہ حالات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دل بڑا کریں
اس ملک کی قوم کی بچوں کی پر رحم کریں۔ہمارے لیے سسٹم رک کیا ہے نہ رکتا تو روز یہاں کھڑے نہ ہوتے ۔عدالتی آرڈر ایس او پیز کے تحت جارہے ہیں ۔
طریقہ نکالیں جس سے حالات بہتر ہوں ۔اس سال 2 سزائیں بانی پی ٹی اور بشری بی بی کو ہوئیں ۔سال 2025 میں دشمن کے ساتھ سیز فائر ہوا لیکن ہمارا آپس کا تناؤ ختم نہیں ہوا ۔
افسوس کے ساتھ 2026 میں داخل ہورہے ہیں لگتا ہے یہ بھی سال سزاؤں کا سال ہوگا۔