ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت کی اجازت کا نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

بسنت کی اجازت کا نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور میں بسنت کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کی مشروط اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پچھلے چند دنوں میں پتنگ کی ڈور پھنسنے کے واقعات میں ایک بچی اور نوجوان شدید زخمی ہو چکے ہیں، اور ماضی میں بھی پتنگ بازی کے واقعات کی وجہ سے قیمتی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر کو جاری نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دے اور مرکزی درخواست کے حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرے۔

درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر متعلقہ فریقین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ موقف اختیار کیا گیا کہ دو روز قبل بھی ڈور سے 2 سالہ بچی شدید زخمی ہو گئی تھی، جس سے بسنت کے دوران خطرات کا اندیشہ واضح  ہے۔

واضح رہے کہ  پنجاب حکومت نے  لاہوریوں کو بڑی سہولت دیتے ہوئے  بسنت کے سلسلے میں 6، 7اور 8فروری کو لاہور میں فری بسیں اور رکشے چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ لاہور میں 3روز کےلئے بسیں اور رکشے فری چلائے جائیں گے تاکہ لوگ کم سے کم موٹر سائیکل استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ 30دسمبر  یعنی آج سے ڈوراور پتنگوں سے متعلق مینوفیکچرنگ کی اجازت دے رہے ہیں۔