ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلا دیش نیشنل پارٹی (BNP) کی سربراہ، خالدہ ضیا، 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ جگر کے عارضے سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا تھیں اور طویل عرصے سے دارالحکومت ڈھاکا کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

رپورٹس کے مطابق، ان کا انتقال آج صبح 6 بجے ہوا۔ گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا اور انہیں لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا۔ ان کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے رکن، ڈاکٹر ضیاء الحق نے بتایا کہ ڈائیلاسس کے باوجود ان کی حالت میں مسلسل بگاڑ آ رہا تھا اور پیچیدہ بیماریوں کے باعث علاج میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

خالدہ ضیا بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور 1991 سے 1996، پھر 2001 سے 2006 تک ملک کی قیادت کی۔ ان کا شمار مسلم دنیا کی اہم ترین خواتین رہنماؤں میں ہوتا تھا، کیونکہ وہ بے نظیر بھٹو کے بعد دوسری خاتون وزیراعظم بنیں۔

خالدہ ضیا کی سیاسی زندگی میں کرپشن کے الزامات اور شیخ حسینہ واجد کے ساتھ طویل رقابت بھی رہی۔ وہ سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں اور 2018 میں پانچ برس جیل میں بھی رہیں۔

حال ہی میں ان کے بیٹے طارق رحمان، جو 17 برس جلاوطنی کے بعد وطن واپس آئے تھے، بنگلا دیش کے آئندہ انتخابات میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔