ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزاکراتی کمیٹیاں کم وقت میں کوئی حل نکال لیں گی؛ بیرسٹر گوہر

 مزاکراتی کمیٹیاں کم وقت میں کوئی حل نکال لیں گی؛ بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے تمام ارکان سیاسی بصیرت کے حامل افراد ہیں،2 جنوری کے اجلاس میں ضرور شریک ہوں گے۔

 چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی خان نے مزاکراتی کمیٹی کے  اجلاس کےحوالے سےردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے فریقین مزاکرات میں کھلے دل اور نیک نیتی کا مظاہرہ کریں گے ،مزاکرات میں سنجیدہ کوششیں مثبت نتائج تک ضرور پہنچا دیتی ہیں ۔ پر امید ہیں کہ مزاکراتی کمیٹیاں کم وقت میں کوئی حل نکال لیں گی،حکومت اور اپوزیشن میں مزاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہوگی۔