دھند کا راج، مختلف مقامات پر موٹروے ٹریفک کیلئے بند

 دھند کا راج، مختلف مقامات پر موٹروے ٹریفک کیلئے بند
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  لاہور سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے، شدید دھند کے باعث  موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی اور سموگ کی شدت میں کمی،شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 179 ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 11ویں نمبر پر آ گیا۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 79،یو ایس قونصلیٹ 313،فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح 300ریکارڈ کیاگیاجبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3روز تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، لاہور کا موسم سرد اور خشک ، موسمی بیماریاں پھیلنے لگیں،شہری خشک سردی سے آنکھ ، ناک ،کان ،گلہ کے انفیکشنز میں مبتلا ہوگئے، 
ماہرین کا کہنا ہےکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں بادلوں کا بسیرا رہے گا۔
 ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 فیض پور سے درخانہ، موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے فیصل آباد، موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی اور موٹروے ایم 11 لاہور سے سیالکوٹ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔

 عمران احمد نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک بہترین سفری اوقات ہیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer